وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔اٹارنی جنرل اوشتر اوصاف کو کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق یہ کمیٹی دو ماہ میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات کا جائزہ لے گی۔سیکرٹری قانون، داخلہ اور چاروں ایڈ ووکیٹ جنرلز اس کمیٹی کے ارکان ہونگے۔اس کمیٹی کا پہلا اجلاس 5ستمبر کو ہوگا۔واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر سست رفتاری کے بارے میں وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔