”اس کام کیلئے ہم نے 1000 ارب ڈالر مختص کردئیے ہیں“ چین نے بڑا اعلان کردیا، بڑے بڑے ممالک کو حیران کردیا

”اس کام کیلئے ہم نے 1000 ارب ڈالر مختص کردئیے ہیں“ چین نے بڑا اعلان کردیا، بڑے ...
”اس کام کیلئے ہم نے 1000 ارب ڈالر مختص کردئیے ہیں“ چین نے بڑا اعلان کردیا، بڑے بڑے ممالک کو حیران کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ماحولیاتی آلودگی کے باعث شدید موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جن کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں یہ تبدیلیاں ہماری زمین کے لیے تباہ کن ثابت ہوں گی۔ تمام ملک ان تبدیلیوں سے بچنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اب چین نے ایک خطیر رقم ”گرین کریڈٹ“ سکیم پر خرچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ویب سائٹ سائنٹیفک امریکن ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق چین ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے منصوبوں اور ماحول میں بگاڑ پیدا کرنے والی اشیاءکی ری سائیکلنگ (ناکارہ اشیاء، پلاسٹک وغیرہ کو دوبارہ کارآمد بنانا)کے منصوبوں پر 1ہزار ارب ڈالر(تقریباً 1ہزار کھرب روپے) خرچ کرے گا۔

وہ ملک جس نے اپنے ہر فوجی کو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس کرنے کا فیصلہ کرلیا، سب سے زیادہ تشویشناک خبر آگئی

اس رقم کا بڑا حصہ چین کے 21بڑے بینک رواں سال جون کے اختتام تک فراہم کر چکے ہیں۔ اب یہ رقم چینی معیشت کو ماحول دوست خطوط پر استوار کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ چائنہ بینک ریگولیٹری کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر بینکوں کی طرف سے فراہم کیے گئے ان قرضوں اور ان کے استعمالات کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ چین کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ”چین اپنی ہیوی انڈسٹریل اکانومی کو ری سٹرکچر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں نئی گائیڈ لائنز وضح کر لی گئی ہیں۔ ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے نجی سیکٹر کی بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ ہم نجی سیکٹر کو ترغیب دے رہے ہیں کہ وہ آلودگی کا باعث بننے والی انڈسٹریز کی بجائے گرین سیکٹرز میں سرمایہ کاری کریں۔“

مزید :

ماحولیات -