نوجوان نے دوران پرواز جہاز سے اپنی بیگم کو دھکا دے دیا کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ جان کر پوری دنیا تعریف پر مجبور ہوگئی

نوجوان نے دوران پرواز جہاز سے اپنی بیگم کو دھکا دے دیا کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ ...
نوجوان نے دوران پرواز جہاز سے اپنی بیگم کو دھکا دے دیا کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ جان کر پوری دنیا تعریف پر مجبور ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک نوجوان نے دوران پرواز اپنی بیوی کو جہاز سے دھکا دے کر نیچے گرا دیا۔ اس کی وجہ ایسی ہے کہ دنیا بھر میں اس شخص کے اس کام کی تعریف کی جا رہی ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جہاز طوفانی موسم میں گھر چکا تھا اور تباہ ہونے کے قریب تھا۔ اس پر ریجینالڈ ہیلارڈ نامی اس شخص سے اپنی بیوی بریانا ڈیوس کو جہاز سے نیچے گرا کر موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا مگر وہ خود اور پائلٹ اس حادثے میں جانبر نہ ہو سکے۔ رپورٹ کے مطابق ریجینالڈ ہوائی سفر سے انتہائی خوف کھاتا تھا اور اس سے قبل وہ کبھی جہاز میں سوار نہیں ہوا تھا۔ ریجینالڈ کی سالگرہ پر اس کی بیوی نے چھوٹے طیارے پر اسے امریکی شہر نیو اورلینزکا فضائی منظر دکھانے کا فیصلہ کیا اور طیارہ بک کر لیا۔ ریجینالڈ بھی اپنی بیوی کو خوش کرنے کے لیے اپنے پہلے ہوائی سفر پر رضامند ہو گیا۔ وہ شہر کا چکر لگا کر واپس ایئرپورٹ کی طرف آ رہے تھے کہ ایئرپورٹ سے محض ایک کلومیٹر کے فاصلے پر جہاز طوفانی بارش کی زد میں آ گیا اور ہچکولے کھانے لگا۔اس وقت جہاز پونٹکارٹین جھیل کے اوپر تھا اور اس کی بلندی بہت کم ہو چکی تھی۔ چنانچہ ریجینالڈ نے لاتیں مار کر جہاز کا دروازہ کھولا اور اپنی بیوی کو دھکا دے کر نیچے جھیل میں گرا دیا۔ اس کے چند سیکنڈ بعد ہی طیارہ بھی جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ جھیل میں موجود ایک کشتی نے بریاناکو بچا لیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاہم اس واقعے میں ریجینالڈ اور جہاز کے پائلٹ کی موت واقع ہو گئی۔ دونوں کی لاشیں جھیل سے نکال لی گئی ہیں۔دنیا یہ واقعہ منظرعام پر آنے پر ریجینالڈ کی بہادری کی تعریف کر رہی ہے کہ اس نے اپنی جان بچانے کی بجائے اپنی بیوی کی جان بچانے کو فوقیت دی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -