’چین کیلئے یہ کام ہم کریں گے‘ سعودی عرب بھی امریکہ کے ہاتھ سے نکل گیا، ایسا اعلان کردیا کہ چین کو خوشی سے نہال کردیا

’چین کیلئے یہ کام ہم کریں گے‘ سعودی عرب بھی امریکہ کے ہاتھ سے نکل گیا، ایسا ...
’چین کیلئے یہ کام ہم کریں گے‘ سعودی عرب بھی امریکہ کے ہاتھ سے نکل گیا، ایسا اعلان کردیا کہ چین کو خوشی سے نہال کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تو چین کا دوست تھا ہی، اب سعودی عرب بھی امریکہ کے ہاتھ سے نکل گیا ہے اور اس کی چین سے قربتیں بڑھ گئی ہیں۔ سعودی عرب نے چین کے لیے ایک ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس سے چین خوشی سے نہال ہو گیا ہے۔ عریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین کو درپیش بجلی کے بحران کے حل کے لیے اس کی مدد کرے گا۔ سعودی وزیرتوانائی خالد الفلیح کا کہنا تھا کہ ”ہم چین کی بجلی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔“ یہ بات انہوں نے چینی توانائی انڈسٹری کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی۔ خالد الفلیح ان دنوں چین کے دورے پر ہیں جہاں وہ کئی باہمی توانائی منصوبوں پر دستخط کر چکے ہیں۔اس دورے کے دوران سعودی کمپنی آرامکو نے بھی چینی کمپنی سی این پی سی کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے مطابق دونوں آئل کمپنیاں مل کر ریفائننگ، مارکیٹنگ اور پراجیکٹ ڈیویلپمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گی۔

مزید :

عرب دنیا -