ہماری بجلی بند کردی گئی ،مشعلوں کی روشنی میں لیاقت باغ جائیںگے: شیخ رشید احمد

ہماری بجلی بند کردی گئی ،مشعلوں کی روشنی میں لیاقت باغ جائیںگے: شیخ رشید احمد
ہماری بجلی بند کردی گئی ،مشعلوں کی روشنی میں لیاقت باغ جائیںگے: شیخ رشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری بجلی بند کردی گئی ہے،مشعلوں کی روشنی میں لیاقت باغ جائیں گے-
پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اے آروائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بجلی بند کردی گئی ہے،مشعلوں کی روشنی میں لیاقت باغ جائیں اور وہاں سے قصاص ریلی کا آغاز کریں گے،انتظامیہ سے کہتے ہیں کہ کنٹینرز ہٹا دیے جائیں،انتظامیہ نے خط کے ذریعے بتایا میری جان کو خطرہ ہے،جان دے دیں گے اس ملک میں امن قائم کریں گے۔

شیخ رشید کے لال حویلی سے باہر نکلتے ہی مشعلیں جلاتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی
انہوںنے کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے ریلی کو پر امن رکھیں گے،خواہش ہے کوئی بڑا واقعہ پیش نہ آئے اور معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا جائے،ایک چینل نے مجھ سے دھوکے سے انٹرویو لیا جس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید :

قومی -