لاہوریو: کرپشن کے بادشاہ کو بھگانا ہے،نواز شریف کا احتساب نہ کیا گیا تو چیئرمین نیب یاد رکھیں ہم آرہے ہیں، فجر کی نماز چیئرنگ کراس پر ادا کرینگے: عمران خان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پاناما پیپرز پر نواز شریف کا احتساب نہ کیا گیا تو چیئرمین نیب یاد رکھیں کہ ہم آرہے ہیں۔فجر کی نماز چیئرنگ کراس پر ادا کریں گے۔ میں چیئرنگ کراس پہنچ کر کارکنوں اور عوام کو ایک خاص پیغام دوں گا۔ اب ہم نے بھیڑ بکریوں کی طرح نہیں رہنا ۔لاہوریو کرپشن کے بادشاہ کو اب بھگانا ہے۔
بھاٹی گیٹ میں احتساب ریلی میں کارکنوں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سب سے برا لٹیرا ہے اس نے ملک کو بری طرح لوٹا ہے۔ اس ڈاکو کا احتساب کر کے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا جا سکتا ہے۔ہم نے انصاف کی جنگ لڑنی اور جیتنی ہے۔
پاناما لیکس کا معاملہ نواز شریف کے گلے پڑ گیا ہے، حکومت کی پوزیشن انتہائی کمزور ہوگئی: جاوید ہاشمی
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے عوامی ریلی کے بعد شریف خاندان کو نوٹس بھیجا۔عوام کے پریشر کے سامنے کسی کی ایک نہ چلے گی۔چیئرمین ایف بی آر بھی یاد رکھیں کہ نواز شریف کے خلاف اگر ایکشن نہ لیا گیا تو یہ عوام آپ کے گھروں کے باہر پہنچ جائے گی۔ آپ نواز شریف کے غلام بن چکے ہو۔ تنخواہ ہمارے ٹیکسوں سے لیتے ہو۔ اب ساری قوم چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین نیب کی جانب دیکھ رہی ہے۔ یاد رکھو کہ ہم آنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی عدلیہ سے بھی عزت کے ساتھ پوچھتا ہوں کہ کیا ہماری عدلیہ ان بڑے ڈاکووں کو کبھی پکڑے گی کیا ان ڈاکووں کو سزائیں ملےںگی۔واضح رہے کہ اس وقت پی ٹی آئی کی احتساب ریلی چیئرنگ کراس کی جانب رواں دواں ہے۔ ریلی میں انسانوں کا سمندر نظر آرہا ہے۔