شاہدرہ میں بچے کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہدرہ میں تحریک انصاف کی ریلی کے دوران راستہ نہ ملنے پر بچے کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
شیخ رشید کے لال حویلی سے باہر نکلتے ہی مشعلیں جلاتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی
نجی ٹی وی چینل سٹی 42کے مطابق شاہدرہ میں تحریک انصاف کی ریلی کے دوران راستہ نہ ملنے پر بچے کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،کمیٹی میں کمشنر لاہور،ڈی سی اور سی سی پی او شامل ہیں،وزیر اعلٰی شہباز شریف نے کمیٹی کو چوبیس گھنٹے کے اندر اپنی رپورٹ مکمل کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔