احتجاج کرنے والے صرف ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں:شہباز شریف
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بعض سیاسی عناصراحتجاج کے نام پر ترقی کے سفر کو روک کر عوام کی مشکلات بڑھا رہے ہیں۔بلا جواز احتجاج کا مقصد ترقی کے سفر کو روکنا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کا کوئی مقصد نہیں ۔ احتجاج کرنے والے صرف ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی عوام باشعور ہے وہ ایسے تمام عناصر کو مسترد کر چکی ہے۔ احتجاج کرنے والے لوگ ایک بار پھر افرا تفری پھیلانے والے ملک کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔