پاکستان اور انگلینڈ کا آخری ون ڈے کل کارڈیف میں ہوگا: عرفان کی جگہ عامر کی شمولیت متوقع، شاہینوں کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش

پاکستان اور انگلینڈ کا آخری ون ڈے کل کارڈیف میں ہوگا: عرفان کی جگہ عامر کی ...
پاکستان اور انگلینڈ کا آخری ون ڈے کل کارڈیف میں ہوگا: عرفان کی جگہ عامر کی شمولیت متوقع، شاہینوں کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کارڈف( افضل افتخار)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کل کارڈیف میں ہوگا۔انگلینڈ کی ٹیم سیریز کے چار ون ڈے میچز جیت چکی ہے ۔پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے تاہم کپتان اظہر علی پرامید ہیں کہ پانچویں اور آخری میچ میں اچھا کھیل پیش کرکے انگلینڈ کو سیریز کے آخری میچ میں جیتنے کا موقع نہیں دیں گے۔آخری میچ میں ان فٹ عرفان کی جگہ محمد عامر کی واپسی متوقع ہے۔مزید براں انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ان فٹ عرفان کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کارڈیف میں اب تک ایک ہی میچ (30اگست 2006)ہواجس کا نتیجہ نہیں نکل سکا تھا ۔اس میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان انضمام الحق تھے ۔

مزید :

کھیل -