کارڈیف سٹیڈیم میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جدت لائی گئی، متعدد انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کر چکا ہے
کارڈف( افضل افتخار)انگلینڈ کے کرکٹ گراﺅنڈز میں صوفیہ گارڈنز کارڈیف کا شمار بھی ایسے گراﺅنڈز میں کیا جاتا ہے جو مقامی طور پر بہت مقبول ہیں اور یہاں پر کرکٹ میچز کا انعقاد متواتر کیا جاتا ہے حال ہی میں اس کو ایس ایس ای سویلس نے سپانسرز شپ کیا ہے۔کاﺅنٹی کرکٹ بھی یہاں پر بہت کھیلی جاتی ہے اور اس کے علاوہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹونٹی میچز کا بھی انعقاد ہورہا ہے ۔ اس گراﺅنڈپر 24 مئی1967 سے کرکٹ کھیلی جا رہی ہے۔اس گراونڈ پر ٹیسٹ کرکٹ کا پہلا میچ 8 سے 12 جولائی2009 ءمیں کھیلا گیا اس ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جبکہ آخری ٹیسٹ میچ8 سے11 جولائی2015 کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہی کھیلا گیا تھا اس طرح ون ڈے کرکٹ میں پہلا ون ڈے میچ 20 مئی1999 ءکو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جبکہ آخری ون ڈے 20 جولائی2016 کو انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا ۔ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پہلا ٹی ٹونٹی میچ 5 ستمبر 2010 میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمو ں کے درمیان کھیلا گیا تھا آخری ٹی ٹونٹی میچ 31 اگست 2015میں آسٹریلیا اور میزبان انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔1999 کے درلڈ کپ میں بھی یہاں پر سیمی فائنل میچ کا انعقاد ہوا تھا اس کے علاوہ ایشنز سیریز کے کئی ٹیسٹ میچز بھی یہاں پر منعقد کئے جاچکے ہیں ۔2028 میں انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں یہاں پر ورلڈ کپ کے سات میچز کا انعقاد کیاجائے گا اس سٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر اب تک کروڑوں روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ کارڈیف یونین کے زیر اہتمام اس کے لئے ایک خطیر رقم رکھی گئی ہے جو وقت کے ساتھ اس گراﺅنڈ میں جدت لانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ ایک انداازے کے مطابق یہاں پر اب تک 4.5 ملین کی رقم صرف ترقیاتی کاموں پر صرف ہوئی ہے ۔