150کلو کی لڑکی نے اپنے دوست کی اہم چیز توڑدی اور پھر۔۔۔
لندن(نیوزڈیسک) ہماری زندگی میں کئی واقعات ایسے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ہماری زندگی تبدیل ہوجاتی ہے اور ایسا ہی کچھ 30سالہ گیما میکلیوی کے ساتھ بھی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق گیما کے لائف سٹائل کی وجہ سے اس کا وزن 150کلو سے زائد ہوچکا تھااور ایک دن اپنی دوست سارہ کے گھر پارٹی کے دوران وہ ٹوائلٹ گئی ،جب وہ ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھی تو بہت زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے یہ سیٹ ٹوٹ گئی جس کاگیما پر بہت گہرا اثرہوا۔
”میں اپنی دوست کے گھر پارٹی میں تھی اور مجھے باتھ روم جانے کی ضرورت پیش آئی لیکن جب میں سیٹ پر بیٹھی تو مجھے نیچے سے کچھ ٹوٹنے کی آوازآئی،مجھے بہت دکھ ہوا کہ میراوزن اس قدر بڑھ چکا ہے کہ اس کی وجہ سے سیٹ ٹوٹ گئی۔“
اس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی وجہ سے وہ بہت زیادہ دلبرداشتہ ہوئی اور اپنی زندگی کوتبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کا کہنا ہے کہ بچپن ہی سے وہ فاسٹ فوڈ اور سنیکس کی شوقین تھی اور نتیجہ میں اس کا وزن بہت زیادہ بڑھ گیا۔
جب اس نے یونیورسٹی جوائن کی تو اس کی کھانے کی عادت مزید بری ہوچکی تھی اور وز ن بھی بہت زیادہ ہوچکا تھالیکن وہ پھر بھی وہ کھانے پینے سے باز نہیں آتی تھی اور19سال کی عمر میں اس کا وزن120کلو سے تجاوز کرچکا تھا۔اس واقعہ کے بعد اس نے اپنی زندگی ہی تبدیل کردی ۔آئیے آپ کو گیما کی پہلی اور اب کی خوراک کے بارے میں بتاتے ہیں۔
پہلے
ناشتہ: کچھ بھی نہیں
لنچ:پیزا،چپس اور فاسٹ فوڈ
ڈنر:مائیکروویو والا کھانا
سنیکس: چپس اور چاکلیٹ
اب
ناشتہ: پھینٹے ہوئے انڈے مشروم اور پالک کے ساتھ
لنچ:سبزیاں
ڈنر:گھر کے بنے یوئے سبزیوں والے کوفتے اور سبزیاں
سنیکس:پھل
اس خوراک کی وجہ سے اس کا وزن تیزی سے کم ہوا اور جو کہ اب صرف 75کلو رہ گیا ہے۔




