ترکی: فوج اور باغیوں میں جھڑپیں، 11فوجی اور 13باغی ہلاک
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے مشرقی صوبے میں کرد باغیوں سے جھڑپوں کے دوران 11 ترک فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ۔ دوسری طرف ترک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں 13 کرد باغی مارے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی صوبے وین میں جہاں کرد باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران کرد باغیوں سے جھڑپ میں 8 فوجی مارے گئے جب کہ 8 زخمی ہوگئے، دوسرے واقعے میں کرد باغیوں نے مردین میں چیک پوائنٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں2 فوجی اہلکاروں سمیت مقامی گارڈ مارا گیا۔واضح رہے کہ ترکی کے مشرقی صوبوں میں کرد باغیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جس میں فوج کی جانب سے ناکام بغاوت کی کوشش کے بعد مزید شدت آگئی ہے جب کہ اس آپریشن کے دوران اب تک 6 سو ترک فوجی اور 7 ہزار کے قریب کرد باغی مارے گئے ہیں۔