اسلام آباد: بچوں کے اعضا بھارت سمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتارکویت میں پاکستانی سفارتخانے کا سابق سیکشن افسر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد: بچوں کے اعضا بھارت سمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتارکویت میں ...
اسلام آباد: بچوں کے اعضا بھارت سمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتارکویت میں پاکستانی سفارتخانے کا سابق سیکشن افسر جیل بھیج دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی ایک عدالت نے بچوں کے اعضا کی بھارت سمگلنگ سے متعلق کیس میں گرفتارکویت میں پاکستانی سفارتخانے کا سابق سیکشن افسرعمر شہاب کو جیل بھجوا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سینئرسول جج عبد الغفورکاکڑکی عدالت میں بچوں کے اعضا بھارت سمگل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے ایس آئی یو ونگ نے کویت میں پاکستانی سفارتخانے کا سابق سیکشن افسرعمرشہاب کو عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسرکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ ملزم بچوں کے اعضا بھارت فروخت کرنے کے کاروبارمیں ملوث ہے، وہ اور اس کا گروہ انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوند کاری میں بھی ملوث ہے اس لیے کیس کی مزید تفتیش اوردیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظورکیا جائے۔ عدالت نے ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھجوا دیا۔

مزید :

اسلام آباد -