سری پائے اور آ لائشیں جلانے والوں کیخلاف کا رروائی، متعدد گرفتار
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کا رروائی کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے بتا یا کہ تھانہ بنی اور تھانہ وارث خان کے علاقوں میں کا رروائی کی گئی۔گرفتار افراد قر با نی کے جانوروں کے سری پائے اور دوسری آ لا ئیشیں جلا رہے تھے۔پولیس ترجمان کے مطابق شہر میں دفعہ 144نافذ ہے جس کے تحت قر با نی کے جانوروں کی کھالیں غیر رجسٹرڈ اور کالعدم تنظیمیں اکھٹا نہیں کر سکتی جبکہ جا نو روں کی آ لائیشیں ضلعی انتظامیہ کے ما تحت اداروں کے سوا تلف نہیں کی جا ئیں گی تا کہ شہر کے ما حول کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔