کراچی میں مبینہ پولیس مقا بلہ، وزیر داخلہ نے نو ٹس لیتے ہو ئے تحقیقات کا حکم دے دیا

کراچی میں مبینہ پولیس مقا بلہ، وزیر داخلہ نے نو ٹس لیتے ہو ئے تحقیقات کا حکم ...
کراچی میں مبینہ پولیس مقا بلہ، وزیر داخلہ نے نو ٹس لیتے ہو ئے تحقیقات کا حکم دے دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے گلستان جو ہر میں مبینہ پولیس مقا بلے میں زخمی ہو نے والے 2ملزم گرفتار کر لیے گئےجبکہ صوبائی  وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے مبینہ پولیس مقا بلے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساﺅتھ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ گلستان جو ہر میں پو لیس اور مبینہ ملزمان کے مابین فا ئر نگ کا تبادلہ ہوا ہے۔پولیس مقا بلے میں 2ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔جبکہ ملزمان کے 2ساتھی فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی بر آ مد کیا گیا۔

دوسری جا نب نجی ٹی وی ” اے آر وائی نیوز“ نے اپنے ذرائع سے دعوی کیا ہے کہ خواجہ اظہار الحسن پر قا تلانہ حملہ کر نے والا ملزم زخمی حالت میں فرار ہو رہا تھا، جسے لو گو ں نے پکڑ کر پو لیس کے حوا لے کر دیا تھا، جب ملزم کو حراست میں لیا گیا اسے ایک گو لی لگی ہو ئی تھی ۔ اب پو لیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم پولیس مقا بلے میں گرفتار کیا گیا۔ ایسے میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ڈی آ ئی جی ساﺅتھ کو مبینہ پو لیس مقا بلے کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : کراچی