یو ایس اوپن پری کوارٹر فائنل: ماریہ شراپوا کامیاب، کینن کو شکست

یو ایس اوپن پری کوارٹر فائنل: ماریہ شراپوا کامیاب، کینن کو شکست
یو ایس اوپن پری کوارٹر فائنل: ماریہ شراپوا کامیاب، کینن کو شکست

  

نیویارک(ویب ڈیسک) ٹینس کورٹ میں وومن سنگلز کے تیسرے راؤنڈ کا میچ تنازعات کا شکار ہو گیا۔ ماریہ شراپوا نے ایک اور کامیابی سمیٹ لی۔ روسی ٹینس سٹار نے امریکی حریف کینن کو سٹریٹ سیٹس میں اپ سیٹ کیا۔ سابق ٹاپ سیڈ کی جیت کا سکور سات پانچ اور چھ دو رہا۔

کراچی: 4 روز میں گلبہار سے پانی نہ نکلا، گلشن اقبال میں آلائشوں کے ڈھیر

دوسرے میچ میں وینس ولیمز نے یونان کی ماریہ سکاری کو چھ تین اور چھ چار سے مات دے دی۔ سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کے یہاں بیٹی پیدائش بھی یو ایس اوپن کا موضوع بنی رہی۔ پری کوارٹر فائنل تک رسائی پانے کی خوشی کے باوجود وینس ولیمز نے نومولود پر خوشی کا اظہار نہ کیا اور سوال کا روکھا سا جواب دیا جبکہ موگوروزا نے امید ظاہر کی کہ سرینا ولیمز کی بیٹی ٹینس نہیں کھیلیں گی۔

ٹینس کورٹ میں کھلاڑیوں کی چٹ چیٹ اپنی جگہ مگر چوتھے راؤنڈ میں بھی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مزید : کھیل