ہائیڈروجن بم بنانے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی بڑے ایشیائی ملک نے نیوکلیئربم چلادیا، زمین لرزاٹھی

ہائیڈروجن بم بنانے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی بڑے ایشیائی ملک نے ...
ہائیڈروجن بم بنانے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی بڑے ایشیائی ملک نے نیوکلیئربم چلادیا، زمین لرزاٹھی

  

سیﺅل (ڈیلی پاکستان آن لائن) پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کی طرف سے یکے بعد دیگرے میزائل تجربات کی وجہ سے خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ایک مرتبہ پھر شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم بنانے کے اعلان کے گھنٹوں بعد ہی چھٹے نیوکلیئربم کا تجربہ کیا جس کی وجہ سے زمین لرز اٹھی اور زلزلے کی شدت 6.3ریکارڈ کی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریائی فوج کو یقین ہے کہ زلزلے کی وجہ شمالی کوریا کا نیوکلیئرمیزائل تجربہ ہوسکتاہے، چند گھنٹے قبل ہی شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ہائیڈروجن بم تیار کرلینے کااعلان کیا تھا ، امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق شمالی کوریا میںآنیوالے زلزلے کی شدت 6.3ریکارڈ کی گئی اور ا س کا مرکز ممکنہ طورپر دس کلومیٹرزیرزمین تھا۔رائیٹرز کے مطابق ابتدائی طورپر زلزلے کے نتیجے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ممکنہ تجربے پر ابتدائی طورپر امریکی موقف سامنے نہیں آسکا۔

عیدالاضحی کا دوسرا دن ، اگر کوئی قصائی آپ کے جانور کی کھال اتارتے کٹ لگا دے تو اسے کیا سزا دینی چاہیے ؟ حکومت پنجاب نے شہریوں کو تجویز دیدی

ابتدائی طورپر اس زلزلے پر شمالی کوریا کا موقف بھی معلوم نہیں ہوسکا تاہم شمالی کوریا کے ممکنہ میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم شنزوابے نے کہاکہ ’ شمالی کوریا کی طرف سے نیوکلیئرمیزائل کا تجربہ بالکل بھی قبول نہیں ‘۔

پاکستانی ٹرک ڈرائیور نے دبئی پولیس کو بھی پاکستانی پولیس سمجھ لیا، ایسی حرکت کہ پڑھ کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں