بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے پر پرویز مشرف کا ردعمل بھی آگیا، وطن واپسی پر عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کا اعلان

بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے پر پرویز مشرف کا ردعمل بھی آگیا، وطن واپسی پر ...
بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے پر پرویز مشرف کا ردعمل بھی آگیا، وطن واپسی پر عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کا اعلان

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم اور سابق فوجی صدر پرویز مشرف کا ردعمل بھی آگیا اور کہا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر انہیں مقدمے میں ملوث کیا گیا، فیصلے میں ان کیخلاف کچھ نہیں ، جائیداد قرقی کے عدالتی حکم کا لیگل ٹیم جائزہ لے رہی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق صدر کا کہناتھاکہ ان کے خلاف مارک سیگل کے بے معنی بیان کے سوا کچھ نہیں،انہیں سیاسی بنیادوں پرمقدمے میں ملوث کیاگیا۔پرویز مشرف کاکہناتھاکہ ان کا مقدمہ داخل دفترہے اور وہ صحت یابی کے بعد وطن واپس آکر عدالتی کارروائی کا سامنا کریں گے۔انہوں نے بتایاکہ جہاں تک جائیداد قرقی کے عدالتی حکم کا تعلق ہے تو لیگل ٹیم اس کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔

مردوں کی داڑھی کے خواتین پر اثرات، جدید تحقیق نے سب کو حیران کر دیا

یادرہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دو پولیس افسران کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا سنائی جبکہ پرویز مشرف کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیداد کی قرقی کا حکم دیا تھا ، اسی طرح مبینہ طورپر کالعدم تنظیم کے پانچ کارندوں کو بری کردیا تھا۔ 

مزید : قومی /اہم خبریں