سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر پر حملہ کرنیوالے ملزم کے گھر پر چھاپہ‘حملہ آور کا والد گرفتار،نمازعید کا شیڈول خفیہ تھا: اظہارالحسن

سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر پر حملہ کرنیوالے ملزم کے گھر پر چھاپہ‘حملہ آور ...
سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر پر حملہ کرنیوالے ملزم کے گھر پر چھاپہ‘حملہ آور کا والد گرفتار،نمازعید کا شیڈول خفیہ تھا: اظہارالحسن

  

کراچی (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم کی شناخت ہونے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور ملزم کے والد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ خواجہ اظہار الحسن کا ا س واقعے کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے انٹرویو میں ان کا کہنا تھاکہ ممکن ہے ان پر حملے کی منصوبہ بندی میں ایسے لوگ شامل ہوں جو ان کے قریب ہیں کیونکہ انھوں نے اپنے نماز کے شیڈول اور جگہ کو خفیہ رکھا تھا۔

خواجہ اظہار الحسن پر حملے کے بعد تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اورمرنیوالے حسان نامی ملزم کی شناخت ہونے کے بعد اس ملزم کے سہراب گوٹھ میں واقع گھر پرچھاپہ مار کرقانون نافذ کرنےوالے داروں نے ملزم کے والد اوردیگرافرادکوحراست میں لے لیا ہے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، گزارش ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں ، قیاس آرائیوں سے تفتیش متاثرہوسکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی دھڑے بندی کے بعدایم کیوایم پاکستان کوخطرات سے آگاہ کیا تھا، یہ کراچی کا امن وامان خراب کرنے کی سازش تھی ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں