پاک افغان سرحد پر عید کا پہلا دن گزارنے کے بعد دوسرے روز آرمی چیف ایسی جگہ پر پہنچ گئے کہ دیکھنے والوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے

پاک افغان سرحد پر عید کا پہلا دن گزارنے کے بعد دوسرے روز آرمی چیف ایسی جگہ پر ...
پاک افغان سرحد پر عید کا پہلا دن گزارنے کے بعد دوسرے روز آرمی چیف ایسی جگہ پر پہنچ گئے کہ دیکھنے والوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے

  

راولپنڈی، کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا پہلا روزدہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن میں شریک جوانوں کے ساتھ وادی راجگال میں گزارا تو دوسرے روز کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ جوانوں اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے ۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق آرمی چیف بلوچستان پہنچ گئے ہیں ، وہ گوادر اور تربت میں پاکستان کی مسلح افواج کے افسران و جوانوں اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کی عید کی خوشیوں میں شریک ہوں گے ۔

وہ فوجی افسر جس نے پولیس افسروں کو بچانے کے لئے جام شہادت پی کر دہشت گردوں کے لئے کھلا پیغام چھوڑ دیا۔۔۔۔۔

ذرائع کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں