بچے کی ڈلیوری کے دوران ڈاکٹروں کی ایسی مکروہ حرکت کہ دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

بچے کی ڈلیوری کے دوران ڈاکٹروں کی ایسی مکروہ حرکت کہ دنیا بھر کے انٹرنیٹ ...
بچے کی ڈلیوری کے دوران ڈاکٹروں کی ایسی مکروہ حرکت کہ دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراکس (نیوز ڈیسک) ڈاکٹر اور مریض کے درمیان انتہائی بھروسے اور اعتماد کا رشتہ ہوتا ہے لیکن کچھ ناہنجار ڈاکٹروں نے اس رشتے کے تقدس کو پامال کرکے رکھ دیا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ Instagram پر وینز ویلا کے ایک ڈاکٹر نے زچگی کے دوران آپریشن ٹیبل پر بے ہوش پڑی برہنہ خاتون کے ساتھ سیلفی بنا کر پوسٹ کردی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین شدید مشتعل ہوگئے اور بدبخت ڈاکٹر پر سخت تنقید کی گئی۔

گدھی کے ساتھ بدفعلی کرنے والے شخص نے ایسی وجہ بتادی کہ کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اُٹھا
ڈاکٹر ڈینئیل سانچز نامی شخص نے خاتون کی برہنہ تصویر کے ساتھ لکھا، ’’خاتون میں آپ کا بچہ ڈلیور کرسکتا ہوں لیکن پہلے میں ایک سیلفی بنالوں۔‘‘ ڈاکٹر کے خلاف اشتعال کی لہر بالآخر عملی قدم میں بدل گئی اور 4000 سے زائد لوگوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کرکے غیر ذمہ دار ڈاکٹر کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کردیا۔ بے حیا ڈاکٹر نے بعد میں موقف اختیار کیا کہ تصویر میں خاتون کے پوشیدہ اعضاء واضح نظر نہیں آرہے تھے لہٰذا اس کی عزت پر کوئی حرف نہیں آیا۔
دریں اثناء یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ یہ حرکت صرف ڈاکٹر سانچز نے نہیں کی بلکہ آج کل درجنوں ڈاکٹر بچے کو جنم دیتی خواتین کے ساتھ سیلفیاں بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کررہے ہیں اور یہ مسئلہ ایک وبا کی صورت اختیار کررہا ہے۔ ویب سائٹ Instagaram پر ہیش ٹیگ #deliveryroom پر ایسی بے شمار تصاویر اس افسوسناک رجحان کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -