روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام تشویشناک، میانمار حکومت ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرے : پاکستان

روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام تشویشناک، میانمار حکومت ذمہ دار افراد کے خلاف ...
روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام تشویشناک، میانمار حکومت ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرے : پاکستان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے روہنگیامسلمانوں کے قتل عام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام ، نقل مکانی اور ان کے گھروں کو جلانے کے واقعات تشویشناک ہیں ، میانما ر حکومت مسلمانوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارراوئی کرے۔

عائشہ گلالئی کے بعد ن لیگ کی مائزہ حمید نے عمران خان پر انتہائی شرمناک الزام لگادیا

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو میانمار میں عید الاضحی کے موقع پر مسلمانوں کے قتل عام پر شدید تحفظات ہیں۔ عیدالاضحیٰ پرایسے واقعات تشویش اورغم وغصے کاباعث ہیں۔مسلمانوں کی شہادتوں، جبری بے دخلی اور گمشدگی انتہائی تکلیف کا باعث ہے۔ انہوں نے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کے قتل عام اور ان کے خلاف غیر انسانی سلوک میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے اور مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اتحائے جائیں۔ ہم روہنگیامسلمانوں سے یکجہتی کے لئے عا لمی برادری سے مل کرکام کریں گے اور اس مسئلے کو او آئی سی کے پلیٹ فارم پر اٹھائیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں