کشمیریوں کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیں، بھارتی حکومت کی ٹوئٹر کو درخواست

کشمیریوں کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیں، بھارتی حکومت کی ٹوئٹر کو درخواست
کشمیریوں کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیں، بھارتی حکومت کی ٹوئٹر کو درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی حکومت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو تحریک آزادی کشمیر کو عالمی دنیا تک پہنچانے والے ٹوئٹر اکاونٹس کی بندش کے لئے درخواست دے دی ہے ، نئی دہلی سرکار  کی درخواست پر ٹوئٹر انتظامیہ نے کشمیری صارفین کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اکاﺅنٹس پر بھارتی حکومت کے خلاف مواد شیئر کیا جا رہا ہے اس لئے وہ اسے ہٹادیں گے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کالاہور میں چھاپہ ، جانوروں کی آلائشوں سے تیار کردہ ہزاروں لٹر تیل برآمد
کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں موجود ٹوئٹر صارفین کو ویب سائٹ کے لیگل سیکشن کی جانب سے ای میلز کی گئی ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کے اکاﺅنٹس اور ان پر موجود مواد بھارتی آئین اور قانون کے خلاف ہے اگر آپ ایسا مواد اپنے اکاﺅنٹ سے نہیں ہٹائیں گے تو ٹوئٹر آپ کے اکاﺅنٹ کو بند کردے گا ۔ گذشتہ چند سالوں سے کشمیری عوام میں ٹوئٹر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور ایسے کشمیریوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جن کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے جب کہ کشمیر ی اس پلیٹ فارم کو اپنے حق خود ارادیت کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ کشمیری صارفین کو بھارتی وقت کے مطابق آج سہ پہر4:16منٹ پر ٹوئٹر کی جانب سے ای میل بھیجی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی دیب سائٹ فیس بک اس سے پہلے برہانی وانی کی تصویر لگانے والے ہزاروں کشمیریوں اور پاکستانیوں کے اکاﺅنٹس بند کر چکی ہے جنہیں تاحال بحال نہیں کیا گیا۔