دریائے جہلم میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، تمام افراد معجزانہ طو رپر محفوظ

دریائے جہلم میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، تمام افراد معجزانہ طو رپر محفوظ
دریائے جہلم میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، تمام افراد معجزانہ طو رپر محفوظ

  

پنڈدادنخان(ڈیلی پاکستان آن لائن)دریائے جہلم میں چک نظام پل کے قریب کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں درجنوں مسافر ڈوب گئے ، حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا تاہم انہیں اپنی مددآپ کے تحت بحفاظت نکال لیا گیا۔

کراچی میں نقصانات کے ازالے کے لئے سندھ حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے : وزیر اعظم

تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم میں مسافروں سے بھری ہوئی کشتی الٹ گئی جس کے مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔تمام مسافروں کو اپنی مدد آپ کے تحت ریسیکو کر لیا گیا ۔ مقامی صحافیوں کے باعث حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا کیوں کہ کشتی میں 40 کے قریب موٹرسائیکل اور 50 افراد سوار تھے۔ ڈوبنے والے مسافر تفریح کے لئے ہر ن پور آئے تھے۔مقامی افراد نے الزام عائد کیا کہ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بروقت نہیں پہنچ سکیں کیوں کہ وکٹوریا برج کو ریلوے حکام نے عوامی آمدو رفت کے لئے بند کردیا تھا۔

مزید : جہلم