سی پیک سے بھارت کے پیٹ میں بل پڑ رہے ہیں ، یہی اس کی شکست ہے : شہباز شریف

سی پیک سے بھارت کے پیٹ میں بل پڑ رہے ہیں ، یہی اس کی شکست ہے : شہباز شریف
 سی پیک سے بھارت کے پیٹ میں بل پڑ رہے ہیں ، یہی اس کی شکست ہے : شہباز شریف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک سے بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں یہی اس کی شکست ہے ،  غریب عوام کی خدمت کرنا میرا جنوں ہے اور تحریک انصاف کا جھوٹا پروپیگنڈہ مجھے خدمت کرنے سے روک نہیں سکتا ، مجھ پر جھوٹ اور نفرت پر مبنی الزام ترا شی کی گئی جو کہ جھوٹ نکلی،  چینی دفتر خارجہ نے میری بے گناہی کا ثبوت دیا ، یہ پاکستا ن اور سی پیک کے دشمنوں کی شکست ہے۔دکھی انسانیت کی خدمت کےلیے پاکستان بناتھا، میں پاکستان کے عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ۔

شاباش موٹروے پولیس، تیز رفتاری پر سپیکر قومی اسمبلی کا چالان کردیا

تفصیلات کے مطابق چلڈرن اسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں و زیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس نئے اضافے سے یہ پاکستان میں سب سے بڑا بچوں کا اسپتال بن گیا۔چلڈرن اسپتال میں 600بیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔غریب بچوں کا بین الاقوامی معیار کا علاج ہو سکے گا۔چلڈرن اسپتال میں بچوں کی ہارٹ سرجری بھی کی جارہی ہے۔اسپتال میں تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹرز،نرسز،پیرا میڈیکل اسٹاف سے کہتا ہوں آئیں ملکر مریضوں کاہاتھ تھام لیں۔

شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آ ئی والے نہیں چا ہتے کہ میں عوام کی خدمت کروں۔ جبکہ پاکستان بنا ہی دکھی انسانیت کی خدمت کیلیے ہے۔میں پاکستان کے عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ۔پاکستان کی تر قی پر مخالفین کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہا ہے۔پاکستان دشمن عنا صر سی پیک پر وار کر نا چا ہتے ہیں۔

عیدالاضحی کی مناسبت سے اپنے بیان میں وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پوری قوم کودل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد دیتا ہوں۔عید قربان محبت و ایثار کا درس دیتی ہے۔

مزید : لاہور