ارجنٹینا میں پولیس نے منشیات سمگل کرنے والا کبوتر ہلاک کردیا

ارجنٹینا میں پولیس نے منشیات سمگل کرنے والا کبوتر ہلاک کردیا
ارجنٹینا میں پولیس نے منشیات سمگل کرنے والا کبوتر ہلاک کردیا

  

سینٹا روسہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ارجنٹینا میں پولیس نے جیل میں منشیات پہنچانے والے ایک کبوتر کو ہلاک کردیا ہے، پولیس حکام نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں مارے گئے کبوتر کی کمر پر بیگ دیکھا جا سکتا ہے جس میں ادویات نظر آ رہی ہیں۔

شاباش موٹروے پولیس، تیز رفتاری پر سپیکر قومی اسمبلی کا چالان کردیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کے وسطی شہر سینٹا روسہ کے جیل کے گراونڈ میں یہ کبوتر اڑتا ہوا پایا گیا جسے پکڑنے کے بعد انھوں نے اس کی کمر پر لدے ہوئے ایک چھوٹے سے بیگ میں سے منشیات، ممنوعہ ادویات اور ایک یو ایس بی ڈرائیو برآمد کی ہے۔پولیس حکام اس طریقے سے جیل میں ممنوعہ اشیا بھجوانے کے طریقے کے حوالے سے پہلے ہی تفتیش کر رہے تھے۔

ارجنٹینا میں جیل حکام کو 2013 میں اطلاع دی گئی تھی کہ جیل میں ممنوعہ اشیا بھیجنے والے لوگ کبوتروں کا استعمال کر رہے ہیں اور کبوتر ایک دن میں 10 سے 15 چکر لگاتے ہیں۔ 2013 میں تفتیش کے بعد 3 افراد اور 15 کبوتر پکڑے گئے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس