مسافر بس راہ گیروں پر چڑھ گئی، 5افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

مسافر بس راہ گیروں پر چڑھ گئی، 5افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
مسافر بس راہ گیروں پر چڑھ گئی، 5افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرہ میں سنسرہ روڈ پر اڈا کوریاں کے قریب مسافر بس پر راہ گیروں پر چڑھ گئی جس کے باعث 5افراد موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد راہ گیر زخمی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

شمالی کوریا ہائیڈروجن ہتھیاروں کی دوڑ میں زیادہ فعال ہونے سے اجتناب کرے : پاکستان

گوجرہ میں سنسرہ روڈ پر اڈا کوریاں کے قریب مسافر بس نے راہ گیروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ مسافر بس فیصل آبادسے ملتان جارہی تھی جو کہ ٹائر پھٹنے کے باعث قریب کھڑے راہ گیروں پر چڑھ گئی، ریسکیو حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ دوسری جانب مقامی افراد نے اس واقعے کے بعد روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کردیا ہے۔

مزید : فیصل آباد /اہم خبریں