شمالی کو ریا کاہائڈروجن بم تجربہ ، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سکیورٹی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا

شمالی کو ریا کاہائڈروجن بم تجربہ ، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سکیورٹی کابینہ کا ...
شمالی کو ریا کاہائڈروجن بم تجربہ ، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سکیورٹی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کور یا کی جانب سے ہائڈروجن بم کے کا میاب تجربے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاو¿س کی خاتون ترجمان نے میٹنگ کے حوالے سے بتایا کہ اس کمیٹی کے تمام اراکین مشرق بعید کی صورت حال پر پہلے ہی سے گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس دوران ٹرمپ مجموعی صورت حال کو زیر بحث لانا چاہتے ہیں۔ اس میٹنگ میں شمالی کوریا کے نئے جوہری تجربے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں اس تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امریکا کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔امکاناً اس اجلاس میں انتہائی سخت اقتصادی پابندیوں کو زیر بحث لایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جا پا نی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے شمالی کو ریا کے نئے ہائڈروجن بم کے تجربے پر تبا دلہ خیال کیا اورشمالی کو ریا پر مزید دباﺅ بڑ ھانے کیلیے دونوں ممالک نے اتفاق کیا۔