معروف بھارتی کرکٹر ہردیک پانڈے بھی مشہور بالی ووڈ اداکارہ کو دل دے بیٹھے ،فلمی دنیا کی یہ حسینہ کرکٹر کے پیچھے سری لنکا پہنچ گئی ،یہ کون سی اداکارہ ہے ؟نام جان کر ہی سب ہی حیران رہ جائیں گے

معروف بھارتی کرکٹر ہردیک پانڈے بھی مشہور بالی ووڈ اداکارہ کو دل دے بیٹھے ...
معروف بھارتی کرکٹر ہردیک پانڈے بھی مشہور بالی ووڈ اداکارہ کو دل دے بیٹھے ،فلمی دنیا کی یہ حسینہ کرکٹر کے پیچھے سری لنکا پہنچ گئی ،یہ کون سی اداکارہ ہے ؟نام جان کر ہی سب ہی حیران رہ جائیں گے

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی طرح بھارت میں بھی کرکٹ کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے ،جبکہ کرکٹ اور بھارتی فلم انڈسٹری کا آپس میں جڑا گہرا تعلق بہت پرانا ہے ،کئی بھارتی اور غیر ملکی کرکٹر بالی ووڈ حسیناؤں کی ذلفوں کے اسیر ہوئے اور کئی بھارتی کرکٹرز کے فلمی دنیا کی حسیناؤں کے ساتھ معاشقے زبان ذد عام ہوئے جبکہ کئی کرکٹرز ایسے تھے جن کی محبت کاانجام ’’شادی ‘‘ پر ہوا ،لیکن کئی ایسے بھی بھارتی کرکٹرز گذرے ہیں جنہوں نے شادی تو فلمی دنیا میں نہیں کی لیکن ان کی’’ محبت‘‘ کے چرچے میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بنتے رہے ہیں ،اب ایک اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر ہردیک پانڈے کے بارے میں خبریں ہیں کہ وہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینتی چوپڑا کو اپنا دل دے بیٹھے ہیں ۔

مزید پڑھیں:”گرمیت رام رحیم سنگھ اپنی فلمیں یہ انتہائی شرمناک کام کرنے کیلئے بناتے تھے “ بھارتی میڈیا نے ’بلاتکاری ‘بابا کا ایک اور بھانڈا پھوڑ دیا ،نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق ہندوستانی کرکٹ اور بالی ووڈ میں بڑا پرانا کنکشن ہے،ان دو الگ میدانوں کے ’’بڑے کھلاڑیوں‘‘ کے معاشقے پوری دنیا میں مشہور ہوئے تو کئی غیر ملکی کرکٹر بھی ایسے تھے جو بھارتی حسیناؤں کے آگے دل ہار بیٹھے ،محبت میں کئی کرکٹرز ناکام ہوئے تو کئی کھلاڑی ایسے بھی تھے جنہوں نے فلمی حسیناؤں سے شادیاں رچائیں ،جبکہ بہت کم کرکٹرز ایسے ہیں جو روشنیوں کی مصنوعی دنیا کی چکا چوند میں اپنا دل لگانے اور شادی رچانے کے بعد اسے قائم رکھنے میں بھی کامیاب ہوئے ۔اکثر کرکٹرز ایسے ہیں روشنیوں کی چکا چوند میں اپنا دل تو گنوا بیٹھے ،شادیاں بھی کر لیں لیکن آخر کا ر یہ شادیاں ناکام ہی ٹھہریں ۔ابھی حال ہی میں ورات کوہلی اور انوشکا شرما کی محبت کے چرچے ہیں تو اس کے ساتھ ہی ایک اور ’’محبت پروان چڑھنے‘‘ جا رہی ہے ،جی ہاں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر ہردیک پانڈے کے بارے میں بھی خبریں آ رہی ہیں کہ وہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینتی چوپڑا کی ذلفوں کے اسیر ہو چکے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو اپنا دل دے بیٹھے ہیں ۔حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا اور کرکٹر ہردیک پانڈے کے درمیان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ’’ ٹویٹر ‘‘ پر دلچسپ ٹویٹس کا تبادلہ ہوا اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ گپ شپ کرتے نظر آئے ،مزے کی بات یہ ہے کہ ہردیک پانڈے انڈین ٹیم کے ساتھ سری لنکا کے دورے پر ہیں جہاں دونوں ملکوں کے درمیان 5ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جا رہا ہے جبکہ پرینتی چوپڑا کے بارے میں خبر ہے کہ وہ بھی سری لنکا میں ہی موجود ہیں ،بظاہر تو پرینتی چوپڑا اپنی کسی شوٹنگ کے سلسلہ میں سری لنکا آئی ہیں لیکن واقفان حال کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکارہ کو اُس کی محبت کھینچ کر سری لنکا لائی ہے ۔

مزید : تفریح