پاکستانی حجاج کرام کی واپسی ”بدھ“ سے شروع ہوجائے گی: ریڈیو پاکستان

پاکستانی حجاج کرام کی واپسی ”بدھ“ سے شروع ہوجائے گی: ریڈیو پاکستان
پاکستانی حجاج کرام کی واپسی ”بدھ“ سے شروع ہوجائے گی: ریڈیو پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مناسک حج آج مکمل ہورہے ہیں اورحجاج کرام شیطان کو کنکریاں مارنے کے ساتھ ساتھ دنیا و آخرت میں کامیابی اور رحمتوں کے حصول کیلئے خصوصی دعائیں مانگ رہے ہیںجبکہ پاکستانی حجاج کرام کووطن واپس لانے کیلئے پروازیں بدھ کو شروع ہوں گی۔

شمالی کوریا ہائیڈروجن ہتھیاروں کی دوڑ میں زیادہ فعال ہونے سے اجتناب کرے : پاکستان
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حجاج کرام کووطن واپس لانے کیلئے پروازیں بدھ کو شروع ہوں گی۔رواں سال ایک لاکھ اناسی ہزار پاکستانیوں سمیت دنیا کے مختلف حصّوں سے آئے ہوئے بائیس لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد نے حج ادا کیا۔ آج رمی کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام مکّہ مکرمہ میں اپنی رہائشگاہوں کی طرف رخ کریں گے۔

مزید :

قومی -