حملے میں کون ملوث ہے ؟کچھ کہنا قبل اَز وقت ہو گا ،ہلاک ہونے والے دہشت گرد سے کبھی ملاقات ہوئی نہ اسے پہلے دیکھا :خواجہ اظہار الحسن

حملے میں کون ملوث ہے ؟کچھ کہنا قبل اَز وقت ہو گا ،ہلاک ہونے والے دہشت گرد سے ...
حملے میں کون ملوث ہے ؟کچھ کہنا قبل اَز وقت ہو گا ،ہلاک ہونے والے دہشت گرد سے کبھی ملاقات ہوئی نہ اسے پہلے دیکھا :خواجہ اظہار الحسن

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار نے کہا ہے کہ حملہ میں کون ملوث ہے؟ یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا، انہوں نے حملے میں ایم کیو ایم لندن کا نام لینے سے گریزکیا ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ حملے کے کئی مقاصد ہو سکتے ہیں، اس  حملے کامقصد شہر میں بدامنی پھیلانا بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور کو کس نے مارا ؟ یہ پولیس ہی بتا سکتی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حملہ آور کو کبھی نہیں دیکھا اور نہ ملاقات ہوئی ہے ، پولیس کی تفیش جاری ہے، ابھی کسی طرف اشارے کرنا قبل از وقت ہے ۔دریں اثناءکراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے خواجہ اظہار الحسن پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا ، مقدمہ انسداد دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے،جبکہ نجی ٹی وی چینل ’’اے وائے نیوز‘‘ نے حملے کی ایک اور  سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کر لی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر ہیلمنٹ پہنے دو حملہ آوروں نے ایم کیو ایم رہنما پر فائرنگ کی 

مزید : کراچی