آپ آج تک مائیکروویو اوون غلط طریقے سے استعمال کرتے آئے ہیں، اگر صرف 30 سیکنڈز میں بہترین گرم کھانا چاہتے ہیں تو پلیٹ اس طرح رکھیں، سائنسدانوں نے بہترین طریقہ بتادیا

آپ آج تک مائیکروویو اوون غلط طریقے سے استعمال کرتے آئے ہیں، اگر صرف 30 سیکنڈز ...
آپ آج تک مائیکروویو اوون غلط طریقے سے استعمال کرتے آئے ہیں، اگر صرف 30 سیکنڈز میں بہترین گرم کھانا چاہتے ہیں تو پلیٹ اس طرح رکھیں، سائنسدانوں نے بہترین طریقہ بتادیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروویو میں کھانا گرم کریں توبعض حصوں سے بہت زیادہ گرم ہو جاتا ہے اور بعض حصے نسبتاً ٹھنڈے رہتے ہیں۔ یہ مائیکروویو کا فالٹ نہیں بلکہ ہماری غلطی ہے کیونکہ ہم اوون میں کھانا گرم کرنے کا غلط طریقہ اختیار کرتے ہیں۔ اب ماہرین نے اس کا درست طریقہ بتا دیا ہے جس سے محض 30سیکنڈ میں پورا کھانا یکساں گرم ہو جائے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”ہم عموماً کھانا پلیٹ میں چوٹی لگا کر رکھتے ہیں اور اسے مائیکروویو میں رکھ دیتے ہیں۔ اس طرح وہ کبھی یکساں گرم نہیں ہو سکتا۔ درست طریقہ یہ ہے کہ کھانے کو پلیٹ میں پھیلا کر رکھیں اور درمیان والی جگہ خالی چھوڑ دیں۔ اس طرح کھانا یکساں گرم ہو گا۔“

برطانیہ کے ماہر شیف انتھونی بورڈین نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایاہے کہ اوون کھانے کو صرف نیچے یا اوپر سے حرارت دیتا ہے لیکن مائیکروویو اس کے برعکس ہر طرف سے حرارت فراہم کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مائیکروویو میں کھانے کی اوپر کی تہہ بہت جلد گرم ہو جاتی ہے جبکہ نیچے والا حصہ ٹھنڈا یا کم گرم ہوتا ہے۔کھانے کو پلیٹ میں پھیلا کر رکھنے اور درمیان میں سوراخ بنا دینے سے مائیکروویو کی ریڈیو ویو کھانے میں نیچے تک چلی جاتی ہیں جس سے یہ مسئلہ باقی نہیں رہتا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس