ریپ کیس میں 20سال سزا یافتہ مجرم جیل میں یا پھر بیرون ملک ،گرمیت رام کے بارے میں ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ کسی کے لئے یقین کرنا بھی مشکل ہو جائے گا

ریپ کیس میں 20سال سزا یافتہ مجرم جیل میں یا پھر بیرون ملک ،گرمیت رام کے بارے ...
ریپ کیس میں 20سال سزا یافتہ مجرم جیل میں یا پھر بیرون ملک ،گرمیت رام کے بارے میں ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ کسی کے لئے یقین کرنا بھی مشکل ہو جائے گا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں سچا سودا کے سربراہ گرو رام رحیم سنگھ کی عصمت دری کیس میں 20سال کی سزا کے بعد اب ایک نئے انکشاف نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،گرمیت رام کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ گرمیت رام کی سزا کے بعد ’’انڈر گراؤنڈ‘‘ ہو گئی ہے جبکہ پولیس کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا ہے کہ ممکن ہے کہ گرمیت کی منہ بولی بیٹی نیپال کے راستے بھارتی سرحد عبور کر گئی ہو لیکن اب خبر آئی ہے کہ ہنی پریت اکیلی بیرون ملک فرار نہیں ہوئی اس کے ساتھ گرمیت رام بھی بھارت سے نکلنے میں کامیاب ہو چکا ہے جبکہ جیل میں گرمیت رام نہیں بلکہ اس کا کوئی ’’ہم شکل ‘‘ 20سال کی سزا کاٹ رہا ہے ۔

مزید پڑھیں:دنیا کا وہ شہر جہاں ہم جنس پرستی کی وجہ سے خدا کا عذاب آیا، کئی سو سال بعدبالآخر سائنسدانوں کو اس کا سراغ ملا تو دیواروں پر کیا شرمناک بات لکھی تھی؟ جان کر آپ بھی توبہ پر مجبور ہوجائیں گے

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’انڈو ٹی وی‘‘ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے حوالے سے اپنی خصوصی رپورٹ میں کہا ہے کہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ 25اگست کو سی بی آئی عدالت کی جانب سے گرمیت رام رحیم سنگھ کو ریپ کا مجرم قرار دینے سے چند روز پہلے 15اگست کو ایک سالگرہ تقریب میں گرمیت نے شرکت کی جس میں چمکدرا پینٹ شرٹ میں ملبوس اور داڑھی کو فولڈ کئے جب گرمیت نے ہال میں انٹری دی تو اس کے بال انتہائی کم اور چھوٹے تھے جبکہ اس نے اپنے بالوں کی چٹیا بھی نہیں بنائی ہوئی تھی ،اس سالگرہ تقریب میں گرمیت کی کئی تصویریں بھی میڈیا میں آئیں جبکہ 28اگست کو جب عدالت نے گرمیت کو 20سال کی قید بامشقت سنائی اور انہیں گرمیت کے ہمراہ جیل لیجاتے ہوئے دکھایا گیا اس میں واضح نظر آتا ہے کہ گرمیت بڑی داڑھی اور انتہائی لمبے بالوں کے کے ساتھ سفید شلوار قمیض پہنے پولیس کے نرغے میں ہے ۔ٹی وی کا سوال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ گرمیت نے ایسی کون سی دوا استعمال کی جس کی وجہ سے صرف دنوں کے استعمال سے اس کے چھوٹے بال ایک فٹ سے بھی لمبے ہو گئے ،جبکہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل گئی ہیں کہ گرمیت رام ایک بڑی پلاننگ کے ساتھ 25اگست کے بعد ملک سے فرار ہو گیا تھا کیونکہ انہیں بھنک پڑ چکی تھی کہ انہیں اُن کے ’’کرموں کی طویل سزا‘‘ ملنے والی ہے ،اپنے کرتوتوں سے آگاہ گرمیت نے اپنا ایک ہم شکل تیار کیا اور اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جبکہ وہ خود اپنی’’ مبینہ معشوقہ ‘‘ ہنی پریت کے ساتھ کسی یورپی ملک میں عیاشیوں میں مصروف ہے۔

مزید : بین الاقوامی