پی ٹی آئی دفتر کے با ہر فائرنگ، ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جا رہی، یاسمین راشد کا الزام

پی ٹی آئی دفتر کے با ہر فائرنگ، ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جا رہی، یاسمین راشد ...
پی ٹی آئی دفتر کے با ہر فائرنگ، ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جا رہی، یاسمین راشد کا الزام

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حلقہ این اے 120سے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے مخالفین پر الزام لگاتے ہو ئے کہا ہے کہ اسلام پورہ میں تحریک انصاف کے دفتر کے باہر فائرنگ کی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمارے دفتر پر 7گولیاں چلائی گئیں، جس میں سے 5خول میڈیا کو دکھا دیئے ہیں۔ ہماری بھر پور کوشش کے با وجود ایف آئی آر درج نہ ہو سکی۔ جبکہ سی سی پی او نے مکمل سیکورٹی کی یقین دہانی کروائی تھی ایسے میں اس طرح کے واقعات ہو نا سمجھ سے بالا تر ہیں۔ گزشتہ روز بھی گڑھی شاہو کے علاقہ میں ہمارے کارکنوں کو تشدد کا نشانا بنا یا گیا تھا۔

مزید : لاہور