A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

Sep 03, 2018 | 08:45:AM

برج حمل

 ستمبر03    پیر۔ کسی اجتماعی محفل میں شرکت کر سکیں گے۔ سماجی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں گے۔ سماجی حلقوں میں عزت بڑھے گی۔ تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔

برج ثور

 ستمبر03       پیر۔ کاروباری اور ملازمتی امور آپ کے حق میں ہوں گے۔ کاروبار میں استحکام کیلئے محنت و لگن سے کام کریں۔ نئی سرمایہ کاری کرتے وقت تجربہ کار افراد سے مشورہ مفید رہے گا۔

برج جوزا

 ستمبر03      پیر۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ سوچ میں وسعت اور مسائل کا بہتر حل نکلے گا۔ جس سے حالات میں خوشگوار تبدیلی آ سکے گی۔ ذہنی صلاحیتوں سے ایجادات ممکن ہیں۔

برج سرطان

 ستمبر03    پیر۔ مشترکہ مفاد کے کام میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ ملازمتی امور میں توجہ دیں۔ تجدیر مراسم ہوں گے۔ گھریلو امور میں سکون ہو گا۔ دوستوں کا تعاون حاصل ہو گا۔

برج اسد

 ستمبر03      پیر۔ تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی رہے گی۔ آپ مستقبل کے متعلق منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ ایک مستقل منصوبہ یا پراجیکٹ تیار کر سکیں گے۔ اپنے میں حوصلہ اور خود اعتمادی پیدا کریں۔

برج سنبلہ

 ستمبر03     پیر۔ ملازمت پیشہ افراد کو چاہیے کہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں۔ نئے منصوبے بنا سکیں گے۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے منصب کی بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے۔ 

برج میزان

 ستمبر03     پیر۔ ملازمتی امور میں احتیاط برتیں۔ صحت کے معاملے میں غفلت نہ برتیں۔ دور دراز کے مقام سے رابطہ قائم ہو گا۔ ملازمتی امور حسب منشاء طے پائیں گے۔ 

برج عقرب

 ستمبر03     پیر۔ خفیہ امور میں خاص احتیاط برتیں۔ دوسروں کو اپنے راز نہ بتائیں۔ نئی سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ مالی آمدن میں اضافہ ہو گا۔ کسی معاملے میں وقتی پریشانی ہو سکتی ہے۔

برج قوس

 ستمبر03   پیر۔ گھر آرائش و مرمت وغیرہ کا رجحان ہو گا۔ جس کی آپ پلاننگ کر چکے ہیں۔ فضول کاموں سے بچ کے رہیں۔ اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ اجتماعی کاموں میں حصہ لینا مفید رہے گا۔

برج جدی

 ستمبر03     پیر۔ جائیداد کی خرید و فروخت منفعت بخش رہے گی۔ کاروباری معاہدے کرتے وقت احتیاط برتیں۔ سماجی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ مالی امور میں توجہ دیں۔ 

برج دلو

 ستمبر03     پیر۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہو گا۔ صبر و تحمل اور پلاننگ مثبت کردار ادا کر سکیں گے۔ خواہ مخواہ کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ جس سے ذہنی ٹینشن اور کاروبار دیگر امور میں رکاوٹوں کا اندیشہ ہے۔

برج حوت

 ستمبر03     پیر۔ کاروبار میں نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ رومانوی امور میں کامیابی نصیب ہو گی، تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ چھوٹا سفر پیش آنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں