کاروباری ہفتہ کے آغاز میں ہی100 انڈیکس میں 313 پوائنٹس کی کمی

کاروباری ہفتہ کے آغاز میں ہی100 انڈیکس میں 313 پوائنٹس کی کمی
کاروباری ہفتہ کے آغاز میں ہی100 انڈیکس میں 313 پوائنٹس کی کمی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی سٹاک ایکس چینج 100 انڈیکس میں313 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 313پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 428 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

کاروبار کے دوران 1کروڑ 18لاکھ 13ہزار 180شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 57کروڑ37 ہزار849روپے ہے ۔

مزید : بزنس /علاقائی /سندھ /کراچی