کرم ایجنسی، سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی اہلکار شہید

کرم ایجنسی، سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی اہلکار شہید
کرم ایجنسی، سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کر م ایجنسی (ویب ڈیسک )پاک افغان سرحد کے قریب واقع ضلع کرم ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیاہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار کو افغانستان کے صوبہ خوست سے لوئر کرم کے قریب سرحدی علاقے میں قائم خٹاکا پوسٹ پر دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس میں ایف سی کے لانس نائیک رحمن اللہ شہید اور دوسرا اہلکار زخمی ہوگیا،زخمی اہلکار کو طبی امداد دینے کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ علاقے میں موجود دیگر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے گزشتہ برس ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد ملک کو اسلحے سے پاک کرنا ، دہشت گردی کا بلاامتیاز خاتمہ اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے ۔ 

 
 

مزید :

علاقائی -FATA -کرّم -