منطقہ الوفرہ کویت میں عمران خان کے وزیراعظم پاکستان بننےکی خوشی میں جشن

منطقہ الوفرہ کویت میں عمران خان کے وزیراعظم پاکستان بننےکی خوشی میں جشن
منطقہ الوفرہ کویت میں عمران خان کے وزیراعظم پاکستان بننےکی خوشی میں جشن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کویت(محمد عرفان شفیق  ) انصاف یوتھ ونگ کویت اور یوتھ ونگ الوفرہ زون کی جانب سے عمران خان کے وزیر اعظم پاکستان بننے کی خوشی میں انصاف ہاوس الوفرہ میں پی ٹی آئی کارکنان نے جشن منایا۔ ڈپٹی آرگنائزر وفرہ زون داؤد خان نے تقریب میں شامل تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کویت یاسر قاضی نے کہا کہ عمران خان ایک بہادر اور سچا لیڈر ہے، جس نے پاکستانی قوم کو شعور دیا کہ ظالم اور کرپٹ اشرافیہ کے تسلط کو ختم کرنے کے لئے حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہوئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں تو اللہ تعالی ضرور فتح یاب کرتا ہے۔

انصاف یوتھ ونگ کویت کے آرگنائزر فخرالزمان یوسفزئی نے کہا کہ پاکستانی قوم صدیوں سے جس طرح کے نڈر، ایماندار، اور حب الوطن لیڈر کا خواب دیکھ رہی تھی۔ اللہ تعالی نے عمران خان کی صورت میں قائد اعظم ثانی جیسا لیڈر عطا کر دیا ہے،جس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ قوم کوبھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ممبر ایگزیکٹو بورڈ کویت خالد امین نے عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر تمام قوم کو مبارکباد پیش کی اور اسے پاکستان کے مستقبل کے لئے خوش آئند قرار دیا۔

دیگر مقررین میں حاجی جمعہ خان آفریدی ، مبشر خان ، فہیم بابر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تمام کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور پُرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔آخر میں انصاف یوتھ ونگ وفرہ زون کے آرگنائزر عبدالمالک خان نے تقریب میں شرکت پر سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ ہم کامیاب پروگرام کے انعقاد پر وفرہ زون کے کارکنان عبدالمالک خان ، امین صافی، داؤد خان ۔ افتخار ، اور دیگر شامل ہونے والے کارکنان امیر خان آفریدی، اقبال خان، اکرم خان نے سب کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔  پروگرام میں سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کویت یاسر قاضی کے عزیز کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا اور ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا بھی کی گئ۔

 

 

 

Attachments area

 

 

 

مزید : عرب دنیا /تارکین پاکستان