اشتعال انگیزتقریر کیس،ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کی ضمانت خارج، عدالت سے فرار

اشتعال انگیزتقریر کیس،ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کی ضمانت ...
اشتعال انگیزتقریر کیس،ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کی ضمانت خارج، عدالت سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)انتخابی نتائج میں تاخیر اور اشتعال نگیز تقریر کیس میں ن لیگ کے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اور 11 کارکنوں کی ضمانت خارج کردی،اس پر ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اور کارکنوں کیخلاف انتخابی نتائج میں تاخیر اور اشتعال انگیز تقریرکے مقدمے کی سماعت ہوئی،لیگی ایم این اے اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کے بھائی اوربیٹے سمیت کی ضمانت خارج کردی۔ضمانت خارج ہوتے ہی ایم این اے ذوالفقار بھٹی عدالت سے فرارہو گئے۔
پولیس کے مطابق ذوالفقار بھٹی نے بھائی اور بیٹے سمیت عبوری ضمانت کرائی ہوئی تھی۔