”شوہر کیسا ہوگا ؟“ جو خواتین یہ خواب دیکھ لیں انہیں اپنے ہونے والے شوہر کی خصلت بارے بہت کچھ معلوم ہوجاتا ہے

Sep 03, 2018 | 13:54:PM

لاہور(نظام الدولہ)مجھے بہت بُرے بُرے خواب آتے ہیں ۔کبھی کتے خواب میں دیکھتی ہوں ،کبھی بہت اندھیرا نظر آتا ہے ۔آج تو خواب میں دیکھا ہے کہ یہ ایک شیر تھا یا چیتا کہ اس سے ڈر کر بھاگ رہی ہوں ۔پہچان نہیں سکی اس جانور کو ۔اس سے ڈر کر بھاگی ہوں تو ایک گھر میں داخل ہوجاتی ہوں اور خود کو بند کرلیتی ہوں ۔وہ درندہ یکایک انسان کے روپ میں بدل جاتا ہے اور زور سے دروازہ کھٹکھٹانا شروع کردیتا ہے ۔ پلیز مجھے بتائیں کہ یہ خواب پریشان کن تو نہیں .(ناہید )

تعبیر ۔خواب میں جو کیفیات آپ نے بتائی ہیں ان کی رو سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ آپ اندرونی خوف میں مبتلا ہیں ۔کسی کم ذات سے آپ کو تکالیف پہنچتی رہیں اور ناکامی وغیرہ نے صدمہ پہنچایا ۔ایسے خواب کی تعبیرات شخصیت کے ساتھ بدلتی رہتی ہیں ۔اس کی کئی تعبیریں ہوسکتی ہیں ۔بسا اوقات ایسا خواب دیکھنے والی خواتین شادی سے گریزاں ہونے لگتی ہیں ۔لیکن آپ کی شادی کا امکان ہے ۔خواب میں شیر اور چیتا ،دونوں الگ الگ تعبیر کا احوال بیان کرتے ہیں ۔ تاہم جزوی طور پر یہ بیان کیا جاسکتا ہے کہ آپ کو کسی طاقتور دشمن سے نجات اور امن مل جائے گا ،وہ بے سکونی پیدا نہیں کرے گا ۔ شادی کا فیصلہ انتہائی سوچ سمجھ کر کریں اور بے وجہ کسی کو اپنا دشمن نہ گرداننا شروع کریں ۔ضروری نہیں کہ شادی کا تجربہ کسی ناکامی کی صورت ہی نکلے ۔مسلمان خاتون کو مضبوط ہونا چاہئے اور بلاوجہ معاشی گھریلو حالات سے تنگ آکر منفی سوچیں نہیں سوچنی چاہئےں ،اگر آپ وظائف وغیرہ پڑ ھتی ہیں تو یقین رکھیں کہ اس خواب کی رو سے آپ کو دشمنوں سے امن ملے گا ،کوئی خطرہ نہیں ہوگا ۔اس خواب کی ایک تعبیر یوں بھی نکل سکتی ہے کہ آپ کی شادی ہوگی اور شادی کے بعد آپ کو اپنے شوہر سے ڈر لگے گا ،تاہم وہ باہر کی دنیا میں ایک طاقتور شخص ہوگا ،لوگ اس سے ڈریں گے لیکن گھر میں اسکا روپ اسکے برعکس ہوگا ۔اس خواب کو جزوی طور پر آپ استخارہ بھی سمجھ لیں۔واللہ اعلم الصواب ( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزیدخبریں