عارف علوی کی اختر مینگل سے ملاقات، بی این پی سربراہ کا حمایت کا وعدہ

عارف علوی کی اختر مینگل سے ملاقات، بی این پی سربراہ کا حمایت کا وعدہ
عارف علوی کی اختر مینگل سے ملاقات، بی این پی سربراہ کا حمایت کا وعدہ

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی اور جہانگیر ترین نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی ہے، اختر مینگل نے عارف علوی کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔

جہانگیر ترین نے اختر مینگل کے 6 مطالبات تسلیم کرنے کا وعدہ کر لیا۔ اس موقع پر عارف علوی نے کہا کہ بلوچستان سمیت تمام صوبوں کو حقوق دیں گے، عمران خان کی بلوچستان کی ترقی اور بحالی کےلئے سوچ مثبت ہے، بلوچستان کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔ سردار اختر مینگل نے کہا بلوچ عوام کا احساس محرومی دور کرنا ضروری ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ