A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے بہتر ہوں گے:فیاض الحسن چوہان

عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے بہتر ہوں گے:فیاض الحسن چوہان

Sep 03, 2018 | 16:55:PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے صدر پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے کہیں بہترصدرثابت ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ساری عمر دوسروں کے پیسوں پر عیش کرتے رہے ہیں، ان کے صدر بننے سے دنیا میں پاکستان کا بھلا کیا امیج سامنے آئے گا، عارف علوی اچھے صدر ہوں گے، عمران خان کی چوائس اچھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے کبھی اپنے پلے سے خرچ نہیں کیا اور چلے ہیں صدر بننے! مولانا کے صدر بننے کی بات پر ہی مٹی ڈال دیں۔

واضح رہے کل ملک کے نئے صدر کے لئے انتخاب ہوگا جس میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی،پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن چوہدری اور اپوزیشن جماعتوں کے جانب سے مولانا فضل الرحمن صدارتی امیدوار ہوں گے۔

مزیدخبریں