برطانوی لڑکے نے چھوٹی عمر سے ہی پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ترک کردیا لیکن جوانی میں پہنچ کر اس عادت کا کیا اثر ہوا ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

برطانوی لڑکے نے چھوٹی عمر سے ہی پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ترک کردیا لیکن ...
برطانوی لڑکے نے چھوٹی عمر سے ہی پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ترک کردیا لیکن جوانی میں پہنچ کر اس عادت کا کیا اثر ہوا ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) طبی ماہرین ہمیشہ سے سبزیوں اور پھلوں کی افادیت اجاگر کرتے آئے اور ان کے استعمال پر زور دیتے آئے ہیں۔ اپنی خوراک سے سبزیوں اور پھلوں کو نکال باہر کرنا کس قدر خطرناک ہو سکتا ہے اس کا اندازہ اس برطانوی لڑکے کی حالت زار سے لگایا جا سکتا ہے جس نے کم عمری سے ہی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال ترک کر دیا اور اب جوانی میں پہنچ کر وہ آنکھوں سے اندھا اور کانوں سے بہرہ ہو گیا ہے۔ سکائی نیوز کے مطابق یہ لڑکا برطانوی شہر برسٹل کا رہائشی ہے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اس لڑکے کا کہنا تھا کہ اسے بچپن ہی سے سبزیوں اور پھلوں کی شکلیں اچھی نہیں لگتی تھیں جس کی وجہ سے وہ انہیں سخت ناپسند کرتا تھا۔ اس نے ابتدائی عمر میں ہی ان کا استعمال ترک کر دیا اور کرسپس، چپس، وائٹ بریڈ، پراسیسڈ گوشت اور دیگر ایسی غذائیں لیتا رہا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سبزیاں اور پھل ترک کر دینے سے اس کے جسم میں انتہائی ضروری وٹامنز اور منرلز کی اس قدر کمی واقع ہو گئی کہ اس کی قوت سماعت اور بصارت ختم ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ لڑکا 14سال کی عمر سے بیمار رہنے لگا تھا اور ہمہ وقت تھکاوٹ کی شکایت کرتا رہتا تھا۔ اس وقت اس کے ڈاکٹر نے ٹیسٹ کرکے بتایا کہ اس کے جسم میں وٹامن بی 12کی مقدار انتہائی کم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے وہ ہر وقت تھکا رہتا ہے اور اسے کئی عارضے لاحق ہونے کی وجہ بھی ناگزیر غذائی اجزاءکی کمی ہے۔ ڈاکٹر نے اسے سبزیوں اور پھلوں کے استعمال کی ہدایت کی تاہم لڑکے نے اپنی روش برقرار رکھی۔ اب یہ لڑکا برسٹل آئی ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے جہاں سائنسدانوں نے اس منفرد کیس پر تحقیق کی ہے اور یہ تحقیقاتی رپورٹ ’انٹرنل میڈیسن‘ نامی طبی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس 17سالہ لڑکے کی سماعت اور بصارت سبزیوں اور پھلوں کا استعمال ترک کرنے کی وجہ سے لگ بھگ مکمل ختم ہو چکی ہیں۔جب تک اس کی سماعت اور بصارت کمزور ہونے کی وجہ معلوم ہوئی تب تک اتنا نقصان ہو چکا تھا کہ اب وہ کبھی دیکھ اور سن نہیں سکے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...