حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا‘ آرڈیننس تیار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رئل سٹیل ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ آرڈینس 2019ءتیار کر لیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق مجوزہ آرڈیننس کے تحت رئیل سٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز ہے۔ تنازعات کے حل کیلئے ایڈ جوکیٹنگ میکنیذم تشکیل دینے کی تجویز ہے۔ فیصلوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے اپیلٹ ٹربیونل قائم کرنے کی تجویز ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ ہاﺅسنگ شعبے کو موثر انداز سے چلایا جائے۔ رئیل سٹیٹ سیکٹر کی گروتھ پروسیجر پراسیس سٹریم لائن کرنے کی تجویز ہے۔ آرڈیننس سرکاری و نجی شعبے کی مشاورت سے تشکیل دیا گیا۔ آرڈیننس اجراءکیلئے سمری آج وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔