پشاور میں تیز رفتار گدھا گاڑی نے خاتون کی جان لے لی، مالک گرفتار

پشاور میں تیز رفتار گدھا گاڑی نے خاتون کی جان لے لی، مالک گرفتار
پشاور میں تیز رفتار گدھا گاڑی نے خاتون کی جان لے لی، مالک گرفتار

  


پشاور(ویب ڈیسک) تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے حادثات کا تو آپ نے سنا ہوگا لیکن پشاور میں برق رفتار گدھا گاڑی نے خاتون کی جان لے لی۔ پشاور کے علاقہ مچنی گیٹ حسن گڑھی میں گدھا گاڑی کی ٹکر سے 80 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس نے گدھا گاڑی کے مالک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔شگئی ہندکیان کے رہائشی سہیل خان ولد سردار گل نے رپورٹ درج کراتے ہوئے مچنی گیٹ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کی عمر رسیدہ اور بیوہ ممانی ممتاز پری اپنے رشتہ دار کے گھر جارہی تھی کہ راستے میں حسن گڑھی کے مقام پر تیز رفتار گدھا گاڑی نے اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ طبی امداد کےلیے اسے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے گدھا گاڑی کے مالک نصراللہ ولد مولا گل کو گرفتار کرکے اس کے خلاف دفعہ 320 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ حسن گڑھی پولیس، گدھا گاڑی کو بھی تھانے لے آئی لیکن گدھے کو چھوڑ کر گدھا گاڑی تھانے میں بند کردی۔ تھانہ مچنی گیٹ کے مطابق جانور کو رکھنے کی ذمہ داری پولیس کی نہیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...