بانی متحدہ کو برطانیہ میں بڑا جھٹکا، ٹیکس نہ دینے پر اتنے کروڑ کا جرمانہ کہ بھرنا مشکل ہوجائے

بانی متحدہ کو برطانیہ میں بڑا جھٹکا، ٹیکس نہ دینے پر اتنے کروڑ کا جرمانہ کہ ...
بانی متحدہ کو برطانیہ میں بڑا جھٹکا، ٹیکس نہ دینے پر اتنے کروڑ کا جرمانہ کہ بھرنا مشکل ہوجائے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں ان لینڈ ریونیو حکام نے بانی متحدہ پر ٹیکس ادا نہ کرنے کی پاداش میں کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

بانی متحدہ پر الزام ہے کہ انہوں نے برطانیہ میں رہتے ہوئے 1995 سے 2015 تک کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا، اس دوران ان کے گھریلو اخراجات اور بیوی کو ادا کیے جانے والے اخراجات کا تخمینہ 50 ہزار پاؤنڈ لگایا گیا ہے۔

ان لینڈ ریونیو کی جانب سے بانی متحدہ کے وکلا کے اس موقف کو مسترد کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی آمدنی عطیات پر مشتمل تھی اور اس پر ٹیکس نہیں لگتا۔ حکام نے بانی متحدہ کو 2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا ہے جو پاکستانی روپوں میں 44 کروڑ 14 لاکھ بنتے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -تارکین پاکستان -