سیلفی کے جنون نے 2 نوجوانوں کی جان لے لی

سیلفی کے جنون نے 2 نوجوانوں کی جان لے لی
سیلفی کے جنون نے 2 نوجوانوں کی جان لے لی

  

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں سیلفی کے جنون نے 2 نوجوانوں کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 4 دوست پکنک منانے کیلئے رام گڑھ قلعے میں گئے تھے جہاں 2 دوست 28 سالہ دنیش اور 22 سالہ پنٹو قلعے کی دیوار پر چڑھ کر سیلفی لینے لگے۔ اسی دوران ان کا توازن بگڑا اور وہ تقریباً 400 فٹ گہری کھائی میں جاگرے۔

اتنی اونچائی سے گرنے کی وجہ سے دونوں جوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -