تین اور جوان مادرِ وطن پر قربان!

تین اور جوان مادرِ وطن پر قربان!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین اور جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گئے،جبکہ چار زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ایک پارٹی جنوبی وزیرستان میں معمول کی گشت  میں مصروف تھی کہ گھات لگائے ہوئے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ فائرنگ سے صوبیدار ندیم، لانس نائیک مصور اور سپاہی ندیم شہید ہو گئے اور چار جوان زخمی ہوئے جن کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ دہشت گردوں کے خلاف مسلسل آپریشن جاری ہے اور بچے کھچے ان دہشت گردوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ یہ لوگ باہر سے آ کر وزیرستان کے قبائلی علاقے میں چھپتے ہیں۔ پاک فوج مسلسل نگرانی کرتی اور ان کی تلاش میں رہتی ہے، اب تک ہزاروں فوجی مادرِ وطن کے لئے شہادت کے درجے پر فائز ہوئے،یوں اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔اتنی قربانیوں کے باوجود افغان جنگ میں بڑے فریق امریکہ کی طرف سے پاکستان کو مشکوک قرار دیا جاتا ہے، اِس سلسلے میں ضرورت ہے کہ خارجہ محاذ پر ان قربانیوں کو اُجاگر کیا اور دُنیا کو باور کرایا جائے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کتنی قربانیاں دی ہیں۔

مزید :

رائے -اداریہ -