پراسیکوٹرجنرل کی پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کیخلاف انضباطی کارروائی

پراسیکوٹرجنرل کی پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کیخلاف انضباطی کارروائی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) پراسیکوٹرجنرل پنجاب رانا محمدعارف کمال نون نے پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے الزامات ثابت ہونے پر تین ملازمین کو نوکری سے بر طرف کر دیا جبکہ 2 ملازمین کو سالانہ ترقی کی ضبطگی اور3اہلکاروں کوسرزنش کی سزا سنائی۔ تفصیلات کے مطابق پراسیکوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نے بد عنوانی کے الزام میں جونیئرکلرک لاہور آفس راشد ریاض جبکہ غیر حاضری کے الزامات پر ظفر اقبال جونیئر کلرک لاہورر آفس اور شاہد سعید نائب قاصد لاہور آفس کو ملازمت سے بر طرف کر دیا،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے فیاض الرحمن نائب قاصد قصور اور جہانزیب چوکیدار لاہور آفس کو مس کنڈکٹ اورغیر حاضری کے الزامات پر ایک سالانہ انکریمنٹ روکنے کا حکم سنایاہے، مزید برآں انہوں نے محمد بلال جونیئر کلرک لاہور آفس، ناظم علی جونیئر کلرک لاہور آفس اور غلام فرید جونیئر کلرک شیخوپورہ کوسرزنش کی سزا سنائی ہے،پراسیکوٹر چنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نے کہا ہے کہ محکمہ میں بد عنوانی اور مس کنڈکٹ کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے گا۔

پراسیکوٹر جنرل 

مزید :

صفحہ آخر -