رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ نے چارج سنبھال لیا

   رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ نے چارج سنبھال لیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)نئے تعینات ہونے والے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا،اس موقع پر سیشن جج کیس مینجمنٹ صفدر سلیم شاہد اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد سعید اللہ نے رجسٹرار مشتاق احمد اوجلہ کو خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا، سیشن جج ہیومن ریسورس جاوید الحسن چشتی، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر عبدالناصر، ایڈیشنل رجسٹرار میاں اشفاق احمد، سٹاف آفیسر ٹو رجسٹرار حماد احمد، ایڈیشنل رجسٹرار محمد ناصر، ایڈیشنل رجسٹرار چودھری محمد یعقوب، ڈپٹی رجسٹرار و سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز سیل عارف جاوید ڈار اور اسسٹنٹ رجسٹرار میڈیا عمر ایاز سمیت رجسٹرار آفس کا سٹاف اور لاہور ہائی کورٹ کے دیگر افسران اس موقع پربھی موجود تھے، افسران نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

چارج سنبھال لیا

مزید :

صفحہ آخر -